غبارے فروش کا گیس سلنڈر پھٹ گیا-2جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چکرا گوٹھ میں غبارے فروش کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور 12سالہ لڑکا جاں بحق ہو گئے جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چکرا گوٹھ نورانی مسجد کے قریب گھر کے باہر غبارہ فروش غبارے فروخت کر رہا تھا کہ اس کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 12سالہ لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج 28سالہ عاصمہ زوجہ نعمان اور12سالہ حسنین ولد مقبول جاں بحق ہو گئےجبکہ 2سالہ عمیر ولد مقبول زخمی ہو گیا ۔ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے بتایا کہ گلی میں غبارہ فروش غبارے فروخت کر رہا تھا کہ اس کا گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

Comments (0)
Add Comment