راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے احتساب عدالت کے 2 ججز سے ملاقات کی ہے۔ڈی جی نیب کی جج ارشدملک اور محمد بشیر سے ملاقات جوڈیشنل کمپلکس میں ان کے چیمبر میں ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ ملاقات العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کا وقت ختم ہونے کےبعد ہوئی، ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں نیب ریفرنسزکےحوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں نیب کی ٹیم کے سربراہ سردار مظفر بھی اس موقع پر موجود تھے۔