بیٹے نے جرم کیا تو قانون کے مطابق سزا ملے گی-محمود الرشید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میاں محمود الرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور واقعے میں میرا بیٹا ملوث نہیں اور بیٹے پر جو الزام لگایا جارہا ہے، وہ من گھڑت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے پتا چلا اور جیسے ہی مجھے پتا چلا میں نے بیٹے کو فوری طور پر کہا ہے وہ گلبرگ تھانے جا کر شامل تفتیش ہوجائے، اگر بیٹے یا کسی نے بھی کوئی جرم کیا ہے تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، ہماری طرف سے تفتیش اور تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment