اکبر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

اسلام آباد(امت نیوز) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ (آج ) جمعہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اکبر فٹ بال کلب کے صدر سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment