اسلام آباد ( نمائندہ امت) چیئرمین ا یف بی آر جہاں زیب خان نے ایف بی آ ر میں گزشتہ ادوار میں کھڈے لا ئن لگائے ا فسران کی فہرستیں اور ان کے سا تھ اس سلوک کیے جانے کی وجوہا ت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ان میں وہ ا فسران بھی شامل ہیں جن کو ا سحاق ڈار نے اپنے احکا مات نہ ما ننے یا پھر اس کے دوستوں کے کام نہ کرنے کی پا داش میں کھڈے لا ئن لگا دیا تھا ۔ چیئرمین ایف بی آر ان افسران کے کیس ٹو کیس کا جا ئزہ لے کر ایما ندار ا فسروں کو اہم جگہوں پر تعینات کرینگے لیکن ا نتہائی سرکاری مصروفیات کے و جہ سے انہیں اس فیصلے کو عملی جا مہ پہنانے میں تا خیر کا سامنا ہے۔