نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں50فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( نمائندہ امت) سکیورٹیز اینڈ ایکسینچ کمیشن آف پاکستان نے ستمبر میں ایک ہزارستر نئی کمپنیاں رجسٹرکیں ان میں سے چوہتر فیصد کمپنیاں چار گھنٹوں کے اندر اندر رجسٹر کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس ماہ کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد اب تک رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد نوے ہزارسات سو بایئس (90,722) ہوگئی ہے۔تقریبٍا ً تہتر فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی ہوئیں ،تقریباً پچیس فیصدکمپنیز سنگل ممبر کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔دو فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں،غیرمنافع بخش کمپنیاں ،غیر ملکی کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنیاں ہیں۔

Comments (0)
Add Comment