جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

بلوم فونٹین (امت نیوز) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتہ کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان پروٹیز کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔ مسلسل دو ون ڈے میچوں میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment