ہانک گانک سکسز ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا

لاہور(امت نیوز) ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخابی عمل بھی روکنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستان ہر سال ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس بار یہ ایونٹ انعقاد سے تین ہفتے قبل اچانک ملتوی کیا گیاہے اور اس کی وجہ مالی مشکلات قرار دی جارہی ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment