پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں اہلسنت والجماعت رہنما مولانا اسماعیل درویش اپنے محافظ سمیت قتل کردیئے گئے۔پولیس کے مطابق مولانا اسماعیل درویش کی گاڑی کو پشاورکے علاقہ پھندو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کانشانہ بنایا جس سے مولانا اسماعیل درویش اور محافظ محمد ایوب شدید زخمی ہو گئے-دونوں نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا اسماعیل درویش پی کے 78 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار تھے، اس حلقے پر اے این پی رہنماء ہارون بلور کی شہادت کے باعث انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔اب اس واقعہ کے بعد ایک ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیئے جائیں گے ۔د ریں اثنا مولانا اسماعیل درویش کا جنازہ آج 3 بجے شونکڑی وال اخون آباد دورہ روڈپشاور میں علامہ محمد احمد لدھیانوی پڑھائیں گے ۔