پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز آسٹریلوی ٹیم کی مشقیں

دبئی(امت نیوز)پاکستان کے خلاف اتوار سے شروع ہونیوالی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مقابلے کے لیے کینگرو ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کمر کس لی ، انہوں نے تصدیق کر دی کہ ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون کا حصہ ہوں گے ،دونوں نے ٹور میچ میں خود کو منوالیا،مارنوس لبوشانے اور مائیکل نیسر کو بھی بیگی گرین کیپ دی جائے گی،اوپننگ بلے باز میٹ رینشا کی دستیابی ابھی یقینی نہیں ہوئی، وہ ٹور میچ کے دوسرے روز عابد علی کے پل شاٹ پر سر پر چوٹ کھا کر میدان سے چلے گئے تھے ۔آسٹریلین ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ مخصوص کنڈیشنز میں پاکستان کا مقابلہ آسان نہیں لیکن وہ اپنی جانب سے پوری کوشش کریں گے۔ سفید بال سے کامیابی کے ساتھ کھیلنے والے ایرون فنچ کو سپن باونگ کے خلاف اعتماد سے کھیلنے پر بھی عبور حاصل ہے جس کا ہمیں فائدہ ہوگا۔جسٹن لینگر کے مطابق میٹ رینشا جسمانی اعتبار سے بالکل ٹھیک ہیں لیکن چوں کہ انہوں نے حال ہی میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں موجودگی کا امکان نہیں ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ اتوار کو دبئی میں شروع ہوگا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment