حنیف عباسی اٹک سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

راولپنڈی(رپورٹ۔فیض احمد) ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک جیل کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔حنیف عباسی کو رات کی تاریکی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا اور اس بارے میں ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اٹک جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات کرنے والوں کی بڑی تعداد آتی تھی، جس کے باعث انہیں سیکیورٹی خدشات تھے۔

Comments (0)
Add Comment