بریک ڈاؤن پر نیپرا نےکے الیکٹرک سے جواب مانگ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیپرا نے شہر میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا ، کے الیکٹرک کی ناقص کار کردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بار بار ہونے والی خرابی کو سرمایہ کاری نہ کرنے کا سبب قرار دیدیا ، بجلی بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم پر سرمایہ کاری نہیں کی جب کہ صارفین کی شکایات بھی نظر انداز کی گئیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کوعلی الصبح دوبارہ بڑا بجلی کابریک ڈاؤن ہوا الیکٹرک بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ بتائی ، بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو کئی گھنٹے اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ڈیفنس ،کلفٹن ، گڈاپ ، صدر ، اتھل اور کورنگی کے ساتھ جوہر ، لانڈھی ، ناظم آباد ، گارڈن ، لیاری و دیگر علاقوں کے مکین بجلی کے بریک ڈاؤن سے متاثر ہوئے ہیں نیپرا کے کہ بیشتر صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کے الیکٹرک کے شکایتی مرکزسے متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم کال سینٹر کی جانب سے شکایات نظر انداز کی گئیں ۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو بریک ڈاؤن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنے کا کہا ہے ۔دریں اثنا سپریم کورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس میں نیپرا اور این ٹی ڈی سی سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیئے۔

Comments (0)
Add Comment