تحریک لبیک حکومت میں آکرسودی نظام ختم کردیگی -خادم رضوی

راولپنڈی(نمائندہ امت)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائد شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک حکومت میں آ کر سودی نظام ختم کر دیں گے ۔حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے ٹرمپ اور مودی کو تحریک لبیک سے پریشانی ہے ہمارا مذاق اڑانے والے اب خود چندہ مانگنے پر مجبور ہیں۔کشمیری مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے مودی کو عبرناک سبق سیکھائیں گے ناموس رسالت کیلئے کبھی کسی قربانی سے درغ نہیں کریں گے خون کے آخری قطرے تک عزت مصطفی پر پہرا دیں گے مدینہ طرزکی ریاست کا اعلان کرنے والے خود کرپٹ عناصر کے ساتھ چل رہے ہیں عمران خان کو ملک چلانا نہیں آتا جائے تحریک لبیک پاکستان ہی ملک میں نظام مصطفی لا سکتی ہے ضمنی الیکشن میں قوم ہمارا ساتھ دے اور 14اکتوبر کو کرین کے نشان پر مہر لگا کر نظام مصطفی کی راہ ہموار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع کے بعدحلقہ این اے 60کے علاقوں ڈھوک کھبہ مسلم آباد،گلزار قائد،گلستان کالونی اور چکلاہ میں دفاتر کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حلقہ این اے60 میں الیکشن کے دفاتر کا افتتاح کے موقع پر مرکزی رہنما عنایت الحق شاہ ،مولانا عبداللطیف قادری، قاری ابرار رضوی،مفتی سعید الرحمن ،حاجی رمضان، پیر قاسم سیفی، پیر طاہر چشتی ، مولانا شفیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا –

Comments (0)
Add Comment