سبی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام۔مدفون گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) ایف سی نے سبی میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سےمدفون اسلحہ اور گولہ بادور بر آمدکرلیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر سبی کے علاقے گاجن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ جن میں3عدد ایس ایم جیز،04عدد تھری نال تھری 01عدد 30بور پسٹل بمعہ میگزین ،400راؤنڈز ایس ایم جیز،150راؤنڈزتھری نال تھری رائفل ،10 راؤنڈ پسٹل اور بارودی مواد شامل ہے ۔

Comments (0)
Add Comment