کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پی آئی بی سے لڑکی گمشدگی سے متعلق کیس میں پولیس نے لاپتہ لڑکی دعا اور اس کے ساتھ بھاگنے والے لڑکے وقاص کو پیش کردیا۔لڑکی دعا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اغواء نہیں کیا گیا۔میں ماں باپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ عدالت نے دعا کو دارلامان اور وقاص کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔سماعت پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ دونوں نے نکاح نہیں کیا۔ایسا کوئی قانون نہیں کہ نکاح کے بغیر لڑکا لڑکی کو ساتھ بھیج دیا جائے۔ اگر لڑکی والدین کے ساتھ جانا چاہتی تو بھیج دیا جاتا۔چند روز میں میڈیکل رپورٹ بھی آجائے گی۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعد لڑکی کو دارالامان اور لڑکے کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔