متنازع جج کی سپریم کورٹ میں نامزدگی پر ٹرمپ کیخلاف پھر احتجاج

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے متنازع جج کی نامزدگی کے فیصلے پر واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں ٹرمپ کے خلاف ایک مرتبہ پھر احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا۔ پولیس نے 302 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ جج بریٹ کیوانوف پر 1980 میں خاتون پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین بلیسی فورڈ سے زیادتی کا الزام ہے۔امریکہ کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایف بی آئی نے بریٹ کیوانوف پر عائد الزامات کو خارج کردیا ہے جبکہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہوا ہے۔ امریکی سینیٹ نامزد جج کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment