وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ پہنچیں گے-کابینہ اجلاس بھی متوقع

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے، وہ گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کے علاوہ صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے، جبکہ وزیر خزانہ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے، آج صوبے کے مالی مسائل انکے سامنے رکھیں گے۔ دوسری جانب پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر خزانہ عارف محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے، صوبے کے پاس اپنی ترقیاتی اسکیموں کیلئے صرف ڈیڑھ ارب تھے جو خرچ ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 8سال میں امن و امان کیلئے 5ارب درکار تھے جو اب 40ارب تک جا پہنچے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment