کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ تاجر اتحاد اور اولڈ سٹی ٹریڈر الائنس کے چیئرمین جمیل پراچہ جاوید عبداللہ اور آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حنیف لاکھانی نے لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں لوڈشیڈنگ کے باعث ایندھن خرچ ہونے سے یومیہ 15لاکھ روپے نقصان ہورہا ہے۔بجلی بل ادائیگی کے باوجود اولڈ سٹی ایریا میں 8 سے 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو تاجر سڑکوں پر نکلیں گے۔وزیراعظم اور چیف جسٹس نوٹس لیں۔
،