کراچی (پ ر)تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد حیدری اورنگی 10 میں منعقدہ مجلس شہادت زین العابدین میں علامہ عاقل رضا الحسینی نے کہا کہ آپ بلند پایہ سیرت و کردار کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ جری بہادر اور صبر و تحمل کا پیکر تھے۔ آپ نے سخت اور طویل جدوجہد کے ذریعے دین اسلام کو مستحکم کیا۔ اس سے قبل باقر علی نقوی و برادران نے سوز خوانی جبکہ سلام عقیدت اختر جعفری، میشم جعفری نے پیش کیا۔