کراچی (پ ر) کراچی گڈز کیئریئرز ایسوسی ایشن کے صدر نور خان نیازی کی قیادت میں غلام محمد آفریدی، محمد الطاف خان، کلیم رضا محمود و دیگر ممبران پر مشتمل وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ نے یقین دہائی کرائی کہ نادرن بائی پاس پر 6 لائن کا روڈ بنانے کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا۔ آئی سی ائی پل سے لے کر یونس آباد تک پل کی تعمیر کیلئے محکموں کو خط ارسال کریں گے۔ لیاری ایکسپریس وے پر 2 پل کے ڈیزائن تبدیل کرکے ہیوی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ گریکس سے ماڑی پور روڈ کا کام اسی ماہ شروع کردیں گے۔