کراچی (پ ر) معروف صنعتکار اور کالم نگارڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے گزشتہ روز روزنامہ ’’امت‘‘ میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے، جس میں انہیں ٹیکس نادہندہ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اختیار بیگ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا گروپ باقاعد گی سے حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی کررہا ہے، جبکہ اخبار میں دبئی کی جن جائیدادوں کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ قانونی طریقے سے خریدی گئی ہیں اور انہیں پاکستان میں انکم گوشواروں میں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔