اسلام آباد(نمائندہ امت )ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث ملزم اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے سمدھی ڈاکٹر امجد نے قومی احتساب بیورو سے رابطہ کر کے پلی بارگین کی درخواست دیدی ہے ۔افتخار چوہدری نے سمدھی اور داماد کو معصوم و بے گناہ قرار دیا تھا ۔ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں روپوش ڈاکٹر امجد نے دبئی میں اپنے بیٹے کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نیب سے رابطہ کر کے پلی بارگین کی درخواست دی ہے ، جس پر پیش رفت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔نیب نے ڈاکٹر امجد کو اسکینڈل کی کل رقم کا 34فی صد فوری طور پر جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔