اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئے کہ بنی گالہ میں عمران خان نے تعمیرات کسی منظوری کے بغیر کی ہیں۔سی ڈی اے سب سے پہلے وزیراعظم کے خلاف اقدام کرے وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں موٴقف اپنایا کہ عمران خان کو سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس مل چکا ہے اور 15 دن کے اندر ہم اپنا جواب جمع کروا دیں گے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیا جواب جمع کروائیں گے وہ ہی مبہم سا نقشہ جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن کسی ادارے سے آپ کا نقشہ منظور نہیں ہوا، عمران خان نے تعمیرات کسی منظوری کے بغیر کی ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سی ڈی اے اس حوالے سے کوئی ڈیپارٹمنٹ بنائے جو اس جیسے نقشوں کی منظوری دے۔