مستقبل میں مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔ مستقبل میں ’’جمہوریت‘‘ بھی خطرے میں آیا کرے گی ، لیکن میرے پاکستانیوں آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment