کرائے کا ٹکٹ دینے کا قانون صرف 3 روٹس تک محدود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر بھر میں کرائے کے ٹکٹ دینے کا سلسلہ 3 روٹس کی بسوں میں ہے۔ گلشن حدید سے ٹاور آنے والی گرین بسیں جن کا کرایہ 20 اور 30 روپے ہے یہ ہر مسافر سے کرایہ لے کر ٹکٹ دیتے ہیں اس طرح (UTS-12) کی بس جو کھوکھرا پار ملیر سے ٹاور آتی ہے۔ اس کا کرایہ 20 سے 40 روپے تک ہے۔ جبکہ سندھ حکومت کی چلائی جانے والی 10 ایئر کنڈیشن بسیں جو لانڈھی داؤد چورنگی سے ٹاور آتی ہیں۔ ان کا کرایہ 20 سے 40 روپے ہے۔ یہ ٹکٹ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں بڑی بس والے کنڈیکٹر 10 سال قبل تک کرایہ لے کر ٹکٹ دیتے تھے تاہم اس خرچے سے جان چھڑالی۔

Comments (0)
Add Comment