اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اکتوبر کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری اور غلام سرور نے حلقہ پی پی 27 میں ترقیاتی کاموں کا اعلان اور افتتاح کیا ہے جبکہ یہاں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے اعلان اور افتتاح کے ذریعے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔