بیجنگ(امت نیوز) ڈنمارک کی نامور ٹینس سٹارکیرولین وزنائیکی اور جاپان کی نومی اوساکا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ڈنمارک کی کرولین وزنائیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔