رونالڈو پرتگال کے فٹبال اسکواڈ سے باہر ہوگئے

زیورخ (امت نیوز)ریپ کے الزامات کا سامنا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال کے آئندہ میچوں کیلئے ٹیم اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل 34 سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2009 میں لاس ویگاس میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے ان کا ریپ کیا تھا تاہم کرسٹیانو رونالڈو نے سابق ماڈل اور امریکی شہری کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔رونالڈو کو آرام دینے کی غرض سے 11 اکتوبر کو پولینڈ میں ہونے والی یوئیفا نیشنز لیگ کے دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اس کے علاوہ انہیں 15 اکتوبر کو گلاسگو میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوز کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو اگلے ماہ بین الاقوامی کھیلوں کے لیے بھی نہیں بلایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ، رونالڈو، پرتگال کی سوکر فیڈریشن کے صدر اور ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد لیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment