بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف رنز کے انبار لگادیئے

توبر (امت نیوز) پرتھوی شائو، ویرات کوہلی اور جدیجہ کی شاندار سنچریوں اور پوجارا کے 86 رنز کی بدولت بھارت کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، بھارت ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 649 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، پرتھوی شائو 134، ویرات کوہلی 139 جدیجہ ناقابل شکست 100اور پوجارا 86 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیشو نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی بائولرز کے سامنے ویسٹ انڈیز ٹیم ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور دوسرے روز میچ ختم ہونے تک محض 94 رنز بناسکی اور اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی طرف سے شامی نے دو جبکہ ایشون، جدیجہ اور یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Comments (0)
Add Comment