گھگھرپھاٹک کے مکینوں کاقلت آب۔بجلی بندش کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گھگھرپھاٹک کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گھگھر چوک سے حسینی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھگھر کے مختلف مقامات پر ایک ہفتے سے پینے کا پانی نہیں ہے جس کے باعث مکین سخت پریشان ہیں با اثر افراد نے علاقے میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے اورعلاقہ مکینوں کے پانی سے اپنی فصلیں سیراب کررہے ہیں جبکہ علاقے میں عرصہ دراز سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیکن شکایات کے باوجود کوئی شنو ائی نہیں ہوئی ۔احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو مزاکرات کے بعد منتشرکردیا ۔

Comments (0)
Add Comment