مری( نامہ نگار ) ورلڈکپ ٹرافی کی ملکہ کوہسار مری میں رونمائی ہفتہ کے دن ہوئی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنیدخان ورلڈکپ ٹرافی لیکر دن 11بجے بھوربن پہنچے جنید خان نے پی سی بھوربن ہوٹل میں پی سی ہوٹل کی انتظامیہ ،سیاحوں اور سٹی ٹریفک پولیس کی موجودگی میں ہمراہ ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی۔ کرکٹر جنید خان اوردیگر کو سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن خبیب پائلٹ کرکے اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں نے جنیدخان سے آٹوگراف لئے اورٹرافی اٹھائے ہوئے کرکٹر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جنید خان اور ان کے دیگر ساتھی 2بجے ٹرافی لیکر راولپنڈی روانہ ہوگئے ۔