کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی اور شاہ لطیف ٹائون میں ڈکیتی وارداتوں کے دوران 3 نوجوانوں کو لوٹ لیا گیا، جب کہ مزاحمت پر ملزمان ایک نوجوان کو گولی مارکر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں گھر کے باہر بیٹھے 2 نوجوانوں شہباز اور عباس سے نامعلوم مسلح ملزمان جن میں ایک نقاب پوش تھا، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ یہی لڑکے پچھلے ہفتے بھی اسی مقام پر شہباز سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔واقعہ کی اطلاع نیوکراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کردی گئی۔شاہ لطیف کالونی میں ملزمان نے 26 سالہ محمد سہیل کو لوٹ لیا۔نہتے شہری نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی ، تو ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کودیا۔