لاہور (خبر ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم لاہور میں قیام کے دوران وزیراعلی، گورنر، سپیکر اور کابینہ کے ارکان کے ملاقاتیں کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کو امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔