پشاور(نمائندہ امت)مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کے بعد پشاورمیں (ن)لیگ کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت رہے اور پولیس کی بھاری نفری مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات رہی ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے اور ریمانڈ لینے کے بعد پشاورمیں (ن)لیگی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی اور پشاورپریس کلب سمیت دیگر شاہراہوں اور چوکوں پر پولیس اہلکار ہفتے کے روز تعینات رہے ۔دوسری جانب (ن)لیگ کارکنوں کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دیاگیا ہے ۔