پارہ 38 ڈگری تک چڑھ گیا – ہیٹ ویو کا خدشہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر سورج پھرگرمی برسانے لگا۔درجہ حرارت 38 ڈگری تک چڑھ گیا جب کہ پیر تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں تک موسم گرما اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جنوب مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام شدید گرمی سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کرکے رکھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری اس موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ روزانہ کم از کم 3 لیٹر پانی لازمی پیئیں۔ جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کھیرے کا جوس، ناریل کا پانی، لیموں کا جوس اور دیگر مائع اشیا کا استعمال کریں۔دن کے وقت باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

Comments (0)
Add Comment