اڈیالہ جیل میں موبائل جیمرز بند ہونے کا انکشاف

راولپنڈی ( نمائندہ امت) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کے لئے لگائے جیمرز بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے جیمرز سسٹم ڈاؤن ہونے سے فول پروف سکیورٹی کے دعوؤں کا پول کھل گیاجبکہ جیل حکام مراسلہ موصول ہونے کے11دن بعدبھی ذمہ داروں کا تعین کر کے کوئی کاروائی نہ کر سکے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن(این آر آئی سی) کی جانب سے گزشتہ ماہ25ستمبرکوجیل انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلہ نمبر SL/I-GEN-PRISON/CP Rawalpindi/2018میں کہا گیا ہے کہ19ستمبر کو جیل میں موبائل جیمرز بند کردئیے گئے موبائل جمیرز کی بندش سے جیل میں موجود قیدی اورحوالاتیوں نےخوب فائدہ اٹھایا دن بھررابطوں کا سلسلہ جاری رہااور19ستمبر کی صبح سےرات تک موبائل جمیرزبندرہےلیکن متعلقہ حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیاذرائع کےمطابق مراسلےمیں کلوزسرکٹ کیمروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئےکہاگیاہےکہ عمرقیدکی سزا پانے والے قیدی نے ایک جیل وارڈر کی مدد سے جیل کی چھت پر نصب جیمرزسسٹم کو آف کر دیایہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 19ستمبرکو سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی عمل میں آئی تھی اس مقصد کے لئے اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment