تفتیش کی پہلی نیب کوشش ناکام

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)‏نیب کی3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سے کیس کے متعلق پوچھ گچھ کرناچاہی توشہبازشریف نے مہلت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کاکہناتھاکہ آپکےپاس‏10روز ہیں جو پوچھناہےپوچھ لیجیےگا۔سارادن بہت مصروف گزرا،لہذاچندگھنٹےآرام کرناچاہتاہوں۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے نیب ٹیم کے سامنے عدالت میں دیا گیا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ ‏میں نے اپنا موقف عدالت میں پیش کردیا ہے۔اپنے دورحکومت میں دن رات کام کیا۔ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نےدن میں 18گھنٹے کام نہیں کیا۔قوم کے پیسے کی حفاظت کی ہے،شہباز شریف کی جانب سے سوالات کاجواب دینے سے انکار کے بعد ر نیب کی تفتیشی ٹیم واپس چلی گئی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی جانب سے 2 اکتوبر کوشہباز شریف کو حراست میں لینے کی اجازت دیدی گئی تھی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو مطلع کردیا گیاتھا۔

Comments (0)
Add Comment