12 مئی کے ایک اور کیس میں وسیم اختر پر فرد جرم عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے ایک اور مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے ۔ ہفتہ کو سماعت پر ضمانت پر رہا ملزمان میئر کراچی وسیم اختر ، محمد ناصر ، محمد عمران عرف رنگریز، سید سلمان رضوی ، ذوالفقار علی ،ذاکر ، انوار الحسن ،محمد عباس ، فیصل وہاب ،سہیل رانا ، عبدالسلام ،محمد حنیف عرف گاڈا، اظہر قریشی ، ظفر ،ناظم اختر ، ناصر ضیا ،محمود خان ، ارشد بیگ ،فرحت اللہ اورمحمد اسلم عرف اسلم کالا پیش ہوئے ، اس موقع پر جیل حکام کی جانب سے ملزم عمیر صدیقی کو بھی پیش کیا گیا ۔ سماعت کے دوران عدالت کے استفسار پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے ۔ ملزمان پرایئرپورٹ تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر86/2007 میں فرد جرم عائد کی ہے ، مذکورہ مقدمہ میں ملزمان میئر کراچی وسیم اختر ، محمد ناصر ، محمد عمران عرف رنگریز، سید سلمان رضوی ، ذوالفقار علی ،ذاکر ، انوار الحسن ،محمد عباس ، فیصل وہاب ،سہیل رانا ، عبدالسلام ،محمد حنیف عرف گاڈا، اظہر قریشی ، ظفر ،ناظم اختر ، ناصر ضیا ،محمود خان ، ارشد بیگ ،فرحت اللہ اورمحمد اسلم عرف اسلم کالا نے ضمانت حاصل کررکھی ہے جبکہ مقدمہ میں میں عبد الاحد،عبد الوحید ،عابد علی،عزیز ،ساجد عرف شٹرو ،فرخ ظفر ،جاوید قریشی ،عامر مشتاق ،شجاعت علی ہاشمی ،حفیظ ،عبدالزاہد ،آصف قریشی ،علی احمد ،دلدار ،فرید الدین اور حق نواز ہیں جنہیں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔ واضح رہے کہ وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کو اس سے قبل مقدمہ الزام نمبر 74/2007 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔

Comments (0)
Add Comment