پنجاب حکومت کا نجی ا سکولوں کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس نجی سکولوں کے معاملات کو دیکھے گی۔ٹاسک فورس سکولوں میں صفائی کے انتظامات، ٹیچرز کی تقرریاں، اساتذہ کی قابلیت اور فیسوں کے معاملات کا جائزہ لے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکرٹری اسکول کو ٹاسک فورس کے ممبران اور ان کے خدوخال بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

Comments (0)
Add Comment