کرکٹ ورلڈ کپ2019ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رونمائی

کراچی(امت نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی چمچماتی ٹرافی کراچی پہنچ گئی ۔ 6 روزہ ٹور کے تیسرے اور آخری مرحلے میں شہر قائد پہنچنے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کے ہا ئی پرفارمنس سینٹر میں کی گئی۔تقریب میں 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے وکٹ کیپر،سابق ٹیسٹ کپتان معین خان اور پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ قومی ٹیم ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی عالمی حکمران بننے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کیلئے سخت محنت اور کامیابی کی امنگ پیدا کرنا ہوگی، سابق کپتان وزیر اعظم عمران خان کی طرح سرفراز احمد بھی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ٹرافی کو موہٹہ پیلس لے جایا گیا، اس کے بعد ٹرافی کی فریئر ہال میں نمائش کی گئی سب سے آخر میں ٹرافی معین خان خان اکیڈمی پہنچائی گئی جہاں پر اکیڈمی کے سیکڑوں بچوں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔آئی سی سی پلان کے مطابق آج )ٹرافی کلفٹن کے شاپنگ سینٹر میں دن ایک بجے سے رات 9 بجے تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment