ملعونہ آسیہ کو رعایت دی گئی تو بھر پوراحتجاج کرینگے ۔،تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیاء

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیاءپاکستان کے مرکزی صدر علامہ احمد میاں حمادی ، جنرل سیکریٹری مفتی محمد طاہر مکی ،صاحبزادہ محفوظ الرحمان شمس،قاری محمد عارف ،مولوی وھب اللہ انڈھڑ ودیگرعلماؤں نے ملعونہ آسیہ مسیح کے آج مقدمہ پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملعونہ آسیہ مسیح سزایافتہ ہونے کے باوجود اب تک سزانہ دی گئی،آج کسی بھی سازش کے تحت ملعونہ کو آزادکیا گیا یا سزاختم کی گئی ملک بھر میں احتجاج کریں گے ۔،مفتی طاہر مکی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 1993ءمیں اپنے تاریخی فیصلے میں لکھا ہیکہ قانون پر عملدرآمدگی نہ کرکے گستاخوں کو چھوڑنے کے بعد اگر کوئی عاشق رسول قانون ہاتھ میں لے لے تو اسے کیا کہا جاسکتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment