کراچی ( پ ر) بلدیہ شرقی کونلس کے اجلاس میں اراکین کو اجازت سے ڈینگی پریوینشن اینڈکنڑول پروگرام کے کوآرڈینٹر خرم انیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی میں ڈینگی کینسر رپورٹ ہورہے ہیں جس کی مانیٹرنگ کیلئے اراکین کونسل کی مدد درکار ہے ، جراثیم کش اسپرے کے ساتھ ضرورت اس امر کی ہے کہ اراکین کونسل سمیت معززین ا س کی روک تھام کیلئے آگاہی فراہم کریں ، شہریوں کو بتایا جائے کہ گھروں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے انفرادی طورپر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ہمیں مل کر مرض کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرنا ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہاکہ محکمہ صحت مفت سہولیات فراہم ہیں جس سے استفادہ حاصل کرکے ضلع کو ڈینگی سے پاک کیا جاسکتاہے ۔