کراچی (پ ر) ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا تعلق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ڈیزل 100روپے لیٹر تھا، جب کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔