کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ینگ علما کونسل کے چیئرمین مفتی نسیم ثاقب کے سسر حاجی صورت رحمان انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ کالا پر میں ادا کی گئی۔ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر ماما نصرت گل،صدر یوسی 2 یوسف مسعود،ر پی ٹی آئی کے رہنما عیسیٰ خان، علی احمد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد،جامعہ روضہ الفتحیہ کے ناظم اعلیٰ قاری عبدالرحمان۔الفتحیہ،اقرا جامعہ تحسین الاطفال کے مدیرمفتی زاہد،نورانی مسجد صرافہ کے ناظم اعلی مفتی طارق،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جنوبی کے امیرمولانا کلیم اللہ اور مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالحی مطمئن،جامعہ فاروقیہ کے مفتی رضوان اللہ فاروقی،کیماڑی ٹاون کی سماجی شخصیت حاجی یحی آفری ۔غیور آفریدی، صحافی احمد انصاری اور یعقوب غزنوی نے مفتی نسیم ثاقب اور مرحوم کے بیٹوں آصف رحمان اور وزیر خان، قاسم خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم حاجی صورت رحمان کیلئے دعائے مغفرت کی۔