اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے اعلان کے لئے دس اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری کریں گے۔