کنشاسا(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کی مرکزی شاہراہ پر آئل ٹینکر سامنےسے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ ہولناک تصادم کے بعد ٹینکر سے بہنے والے پٹرول سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تصادم کے نیتجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔