ن لیگ توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کرے گی-شاہد خاقان عباسی

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 124سے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سیاسی گرفتاریاں جمہوریت کو تباہ کرتی ہیں معاملہ شہباز شریف کا نہیں جمہوریت کا ہے ،توڑ پھوڑ کرنا اور املاک کو جلانا کوئی مشکل بات نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہے توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کریں گے،جتنے مرضی الزام لگائے جائیں لیکن سب کو نظر آرہا ہے کہ پنجاب میں ترقی (ن )لیگ کی ہی حکومت میں ہی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے موری گیٹ میں منعقدہ خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میاں نواز شریف نے مجھے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے منتخب کیا جس نے دس سال عوام کی خدمت کی آج اسے گرفتار کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا انہیں شرم آنی چاہیے شہاز شریف ملک کا لیڈر ہے وہ بھاگنے والا نہیں ہے ۔

Comments (0)
Add Comment