سپریم کورٹ توہین رسالت ملزمہ کی اپیل آج سنے گی

اسلام آباد(نمائندہ امت )سپریم کورٹ میں آج توہین رسالت ؐ کی مجرمہ ملعونہ آسیہ کی ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف دائر زائد المیعاد اپیل کی سماعت کرے گی اسے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے سپریم کورٹ میں سیکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج اضافی نفری تعینات کی جائیگی اور خصوصی پڑتال کے بعد ہی عدالت میں آنے جانے کی اجازت د ی جائیگی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ د ن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گااس کے لیے فریقین کونوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سماجی تنظیموں نے آسیہ ملعونہ کی رہائی کے لیے عیسائی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں بھی کرائی ہیں سوشل میڈیا پر بھی اس بارے دعا کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب نبی مکرم ؐ سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لیے صارفین نے خصوصی طور پر ملعونہ کو توہین رسالت کے معاملے پر سخت سزادینے کی درخواست کے لیے چیف جسٹس کے نام خصوصی پیغامات بھی ارسال کیے جا رہے ہیں ۔علماء کرام بھی اس کیس میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ملعونہ کو توہین رسالت میں سزائے موت کو برقرار رکھا جائے اور جلدسے جلداسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment