پورٹ او پرنس(مانیٹرنگ ڈیسک) کریبیئن جزائر کے ملک ہیٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔