عمران دانشمند ہوتا تو سیاسی انتقام پر نہ اترتا۔سعدرفیق

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 131سے نامزد امیدوار خواجہ سعید رفیق نے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری بزدل حکمرانوں کی ہار ہے، بزدل ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے لیکن شیر سامنے سے وار کرتا ہے ،عمران خان تمہاری کوئی حسرت ادھوری نہ رہے جائے ہر شوق پورا کر لو جب عمران خان گرے گا تو کوئی اٹھانے بھی نہیں آئے گا ،اگر عمران خان دانشمند ہوتا تو اپنے وعدے پورے کرتا سیاسی انتقام پر نہ اترتا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 131میں انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

Comments (0)
Add Comment